ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینزویلا میں پولیس ہیلی کاپٹر کے عدالت پر حملے

وینزویلا میں پولیس ہیلی کاپٹر کے عدالت پر حملے

Thu, 29 Jun 2017 12:44:47    S.O. News Service

کاراکس ،28؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وینزویلا کے ایک پولیس ہیلی کاپٹر نے منگل کو سپریم کورٹ اور ایک وزارتی عمارت پر حملے کیے۔ صدر نکولاس مادورو نے اس کارروائی کو دہشت گردوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ اس ہیلی کاپٹر نے وزارت داخلہ کی عمارت پر 15گولیاں فائر کیں اور سپریم کورٹ پر چار دستی بم گرائے۔ اس حملے کے وقت وزارتی عمارت میں درجنوں افراد ایک سماجی تقریب میں شریک تھے جب کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی ملاقات جاری تھی۔ اس واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وینزویلا میں رواں برس اپریل سے حکومت مخالت مظاہروں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 75افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


Share: